the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے

 
ریاست ورجینیا کے شہر مائونٹ ورنن میں امریکہ کے پہلے صدر کی آبائی جائیداد کے احاطے پر موجود 100 افراد نے اپنا دائیاں ہاتھ اٹھاتے ہوئے اپنے نئے وطن سے وفاداری کا عہد کیا۔ شہریت کے حصول کے عمل کا یہ آخری مرحلہ ہوتا ہےجس کی تکمیل کے لیے کئی ایک کو کافی برس انتظار کرنا پڑا۔

ماہا رفیع، جن کے آبائو اجداد کا تعلق مصر سے ہے، کہا کہ ’’میں بہت، بہت، بہت ہی خوش ہوں‘‘۔ اُنھوں نے اپنے سر پر حجاب اوڑھا ہوا تھا۔ وہ چھوٹا سا امریکی پرچم اٹھائے ہوئے تھیں، اور اُن کے لبوں پر مسکراہٹ تھی۔ اُن کے قریب ہی، اُن کا بیٹا اور بیٹی اپنےموبائل فون پر اس تقریب کے ہر لمحے



کی عکس بند کررہے تھے۔ رفیع 10 برس سے اس لمحے کی منتظر تھیں۔

بقول اُن کے ’’میں سوچ بھی نہیں سکتی۔ یہ لمحہ آن پہنچا ہے جس کے لیے میں نے کافی انتظار کیا‘‘۔

وہ لوگ جو امریکہ سے باہر پیدا ہوئے، اُن کے لیے امریکی شہریت کے حصول کے عمل کی یہ تقریب آخری قدم کا درجہ رکھتی ہے۔ اس سے قبل اُنھیں گرین کارڈ ملتا ہے، جو کانگریس کی جانب سے طے کردہ ضابطوں کے مطابق چلتے ہوئے یہاں تک پہنچتے ہیں؛ جس میں انگریزی زبان میں مہارت، اور امریکی حکومت، تاریخ، ثقافت سے آگہی یقینی بنائی جاتی ہے؛ جب کہ اُن کی بایومیٹرک جانچ کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہوتا ہے؛ اور اُنھوں نے 680 ڈالر کی فی ادا کی ہوتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.